ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ کے کاسرگوڈ سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں نے جان گنوائی 

کیرالہ کے کاسرگوڈ سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں نے جان گنوائی 

Sun, 20 Aug 2023 13:40:23    S.O. News Service

کاسرگوڈ، 20 / اگست (ایس او نیوز) اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں کنور کے پاس بائک اور منی ٹرک کے بیچ پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں نے اپنی جان گنوائی۔
    
اے کے جی ہاسپٹل کنور کے بالمقابل ہوئے اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالمناف (24 سال) اور اس کے دوست عبداللطیف کے طور پر کی گئی ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ بائک سوار جب کنور سے کاسرگوڈ کی طرف جا رہے تھے تو سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ان کی بائک ٹکرا گئی اور دونوں بائک سوار موقع پر ہی فوت ہوگئے۔


Share: